زندگی

آج آسمان سرمئی چارد سے ڈھکا ہوا تھا۔پھر ذراغور کرنے پرپتا چلا کہ سرمئی رنگ ایک رنگ تھا ہی نہیں۔اس میں بھی بہت تنوع تھا کہیں یہ رنگ گہرا ہوتا جیسے سفیدی کے ساتھ ہلکا کالا مل دیا گیا ہو،تو کہیں لال کے ساتھ  سفیدی مل کر ایک نیا شیڈ بنا دیا گیا ہو۔میرے گھر کو دو جانب سے مارگلہ کہ پہاڑیوں نے گھیر رکھا ہے۔سرمئی رنگ پہاڑیوں کےپار سے ایک بارڈر سا کھینچ رہا تھا۔وہاں سے سورج نکل رہا تھا تو سرمئی رنگ جب مالٹائی میں گھلا تو ہلکے سے آڑو جیسا ہونے لگا۔پھر اس کے الٹی طرف گھنےاونی بادلوں کے ساتھ ملا تو اک دوجہ ہی رنگ دینے لگا جیسے ہلکے جامنی میں سفیدی اور کاجل ڈال دیا گیا ہو۔جبکہ میرے عین سر کےاوپر آسمان کا نرالا ہی حال تھا۔یہاں مصور نے ایک لائن دودھیا،ایک پیلی،ایک کھٹے لیموں جیسی،ایک میٹھا سلور،ایک پھیکی گولڈن،ایک گاڑھی کالی کردی تھی۔

زندگی کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے کہیں سے پھیکی،کہیں سے میٹھی اورکہیں کھٹی۔۔۔۔

یا پھر یہ ہمارا زندگی دیکھنے کا انداز ہوتا ہے کہ ہم اسے ایک جیسا سمجھتے رہتے ہیں مگر حقیقت میں وہ بہت سے رنگوں کا امتزاج ہوتی ہے۔ اسے دیکھنے کے نظریے کو تبدیل کریں،پردے ہٹتے جائیں گے ۔

Advertisements

4 thoughts on “زندگی

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s