سالگرہ

مجھے جنوری بہت پسند ہے۔اس کی دو وجوہات ہیں ایک اس لئے کہ یہ مہینہ گویا پورے سال کے (آسمان پر ابھرنے والے رنگوں کی) سمری پیش کرتا ہے۔کبھی گدلا،کبھی گلابی،کبھی سرمئی اورکبھی سرخ اور کبھی پورے کا پورا کالایا پھر پورا ہی سفید۔۔۔۔کبھی بارش اور کبھی سورج کی ایسی تپش کہ ٹھہرا نہ جا سکے۔۔۔کبھی برف باری اور کبھی بالکل ہی خشکی۔اس کا ہر دن ہی نرالا ہے اور ہر شام ہی الگ تھلگ،خوبصورت اور رنگین۔

دوسرے اس مہنیے کی 26 تاریخ کو میری سالگرہ ہوتی ہے جو بڑا اسپیشل دن ہوتا ہے اس لئے کہ ابا آج کی صبح صبح مجھے بہت پیار سے وش کرتے ہیں۔میں کیک کاٹنے کی قائل نہیں ہوں ،دل سے جو ۔دعائیں ملتیں ہیں بس وہ ہی میرا خون بڑھانے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔میں بے صبری سے اپنے والد کے مجھے “وش” کرنے کا انتظار کرتی ہوں اور جب وہ وش کر دیں تو پورا دن ہی شادمانی اور مستی سے بھرپور ہو جاتا ہے،ورنہ بیٹھے رہو۔۔۔

آج بھی 26 جنوری کی رات چڑھ رہی ہے۔زندگی کا ایک اور سال پورا ہورہا ہے اور ایک نیا سال پورا ہونے لگا ہے۔میں ہمیشہ اللہ سے ہمیشہ سکون کی دعا کیا کرتی تھی مگر شاید میری آزمائش اتنی سخت تھی کہ کبھی سکون ملتا نہیں تھا۔پچھلے سال خاص کرم ہوا ہے۔میرے گناہوں کے باوجود اللہ نے سکون کی دولت سے مالا مال کر دیا ۔اس کےساتھ ساتھ برسوں کی تگ و دو کے بعد میرے پسند کے شعبے میں بھی ڈال دیا اور مجھے عزت بخشی۔اس کے علاوہ خوشی اور سکون کی ڈیفینیشن میرے نزدیک کوئی اور نہیں ہو سکتی ۔

نئے سال کی ابتدا کے لیے کچھ چیزیں ہیں جو کرنے کی ٹھانی ہے جو بھی زیادتی کر جائےاس کو معاف کرنے کی عادت وہ بھی خالصتاً اللہ کے لیے۔۔۔گو کہ یہ بڑا کٹھن ہوتا ہے۔مگر اس پر عمل جاری ہے اور جاری رہے گا۔انشاءاللہ

دوسرے لوگوں کوچھوٹی چھوٹی خوشیاں دینے کی کوشش، بڑی بڑی “شوآف” کی بجائے تھوڑی تھوڑی ،چھوٹی چھوٹی خوشی جوسچ میں کی جا سکے،قابل رسائی ہوخواہ ہلکی سی مسکراہٹ بکھیرنا ہی کیوں نہ ہو۔

اللہ سے دعا گو ہوں میں اس سال جس طرح سرشار اور خوشیوں اور سکون میں نہائے ہوئی ہوں اس طرح تمام انسان بھی خوشیوں میں نہا جائیں۔اور اللہ ہمیں دنیا اورآخرت میں اچھا حصہ عطا فرمائے۔آمین۔

Advertisements

2 thoughts on “سالگرہ

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s